گال: پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹیں مکمل ہوگئیں۔
شاہین آفریدی نے یہ اعزاز سری لنکا کے خلاف گال میں کھیلے جا نے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں حاصل کیا، قومی بولر نے سری لنکا کے نشان مدوشکا کو آؤٹ کرکے 100ویں وکٹ حاصل کی۔
شاہین آفریدی 100 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے والے 19 ویں پاکستانی کھلاڑی ہیں،فاسٹ بولر نے 26 ٹیسٹ میچز میں 100 ٹیسٹ وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا۔
یاد رہےفاسٹ بولر شاہین آفریدی کے علاوہ ماضی میں مشتاق احمد اور عمران خان نے بھی 26ویں ٹیسٹ میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں۔
واضح رہے کہ سری لنکا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن گال میں بارش کے باعث سری لنکا بمقابلہ پاکستان پہلا ٹیسٹ میچ روک دیا گیا ہے۔