کراچی : سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں کے تعلقات میں وقت کیساتھ بہت بہتری آئی ہے۔
کراچی میں صوبائی وزرا سے ملاقات میں آصف زرداری نے کہا کہ اتحادی حکومت، اسٹیبلیشمنٹ اورعدلیہ سب کو مل کر ملک کو بحران سے نکالنا ہے ۔ تعلقات میں مزید بہتری آئے گی ۔ سب کا مقصد ملکی ترقی،جمہوریت کی مضبوطی ہے۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ ہم سب نے وقت کے ساتھ بہت کچھ سیکھا ہے،ملک کو ان بحرانوں میں عمران خان چھوڑ کر گیا ہے۔ عمران خان کا دور آزادی صحافت کے لحاظ سے سیاہ دور رہا ہے۔ کاش عمران خان کو صحافیوں کے حقوق کا خیال اپنے دور حکومت میں بھی آجاتا ۔ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہمیشہ صحافیوں کو آزادی ملی اور ملتی رہے گی۔