چیف الیکشن کمشنر گھٹیا آدمی ہے، میں اس کی شکل بھی نہیں دیکھنا چاہتا: عمران خان نے بدتمیزی کی انتہا کردی 

11:01 PM, 16 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے بدتمیزی کی انتہا کردی ۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو گھٹیا آدمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں اس کی شکل بھی نہیں دیکھنا چاہتا۔ 

ٹویٹر سپیس میں چیف الیکشن کمشنر سے خفیہ طور پر ملنے کے حوالے سے سوال پر عمران خان نے کہا کہ سکندر سلطان راجہ انتہائی گھٹیا آدمی ہے ۔ملنا تو دور کی بات میں تو اس کی شکل بھی نہیں دیکھنا چاہتا ۔اس نے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کی انتہا کردی ہے۔ 

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی پوری زندگی میں نہیں دیکھا کہ ایسا الیکشن کمیشن جو ایک جماعت کی حمایت میں دھاندلی کر رہا ہے۔ 

واضح رہے کہ سینئر صحافی انصار عباسی نے آج خبر دی تھی کہ عمران خان نے وزیر اعظم ہوتے ہوئے سکندر سلطان راجہ سے علیحدگی میں ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور کئی مرتبہ کوشش کی لیکن چیف الیکشن کمشنر کی طرف سے خفیہ ملاقات سے انکار کردیا گیا۔ 

مزیدخبریں