لاہور : مسلم لیگ ن کے لیے پنجاب میں وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف کو بچانا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ مسلم لیگ ن کے خانیوال سے ایم پی اے کے مستعفی ہونے کے مزید ارکان پنجاب اسمبلی کا استعفی آ رہا ہے۔
سابق وزیر اطلاعات فوادچودھری نے ٹویٹ کیا کہ الحمدللّٰہ اس جبر میں بھی تحریک انصاف کا طوطی بول رہا ہے ۔نون لیگ کے ممبران صوبائ اسمبلی کے مزید استعفی چند گھنٹے میں آ رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ خانیوال کے علاقے جہانیاں سے منتخب منحرف رکن صوبائی اسمبلی فیصل اکرم نیازی نے گزشتہ روز استعفیٰ دیا تھا مسلم لیگ ن کے ایک رکن کو آج نااہل قرار دیا گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی میں پارٹی پوزیشن کے تحت اس وقت پرویز الہیٰ کو 173 ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ حمزہ شہباز کے پاس 175 ارکان کی حمایت ہے۔
فواد چودھری کے دعوے کے مطابق اگر مزید ارکان صوبائی اسمبلی مستعفی ہوتے ہیں تو حمزہ شہباز کی اکثریت ختم ہوجائے گی۔ اور کل کے ضمنی انتخابات انتہائی اہمیت اختیار کرگئے ہیں اگر مسلم لیگ ن نے 12 نشستیں نہیں جیتیں تو حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے۔