فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے تسلیم کیا ہے کہ لاہور میں پیسے دے کر ووٹ خریدنے والے شخص خالد سے ان کی ملاقات جون میں ہوئی تھی لیکن میں نے انہیں نہ کوئی ہدایت دی اور نہ ہی شناختی کارڈ لینے کا کہا۔
گرفتار شخص کے ساتھ واٹس اپ چیٹ سامنے آنے کے بعد اپنے موقف میں فرخ حبیب نے کہا کہ شناختی کارڈ کے ساتھ خالد نامی شخص کی گرفتاری مسلم لیگ ن کا منصوبہ ہے اور بھونڈا منصوبہ ہے اسے چاہیے تھا کہ کوئی اچھا منصوبہ بناتی۔
ن لیگ کا جھوٹا پراپیگنڈا عیاں ہوگیا ہے عوام عمران خان کیساتھ ہے
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) July 16, 2022
ووٹر کو ہراساں کرنا، ووٹ خریداری ن لیگ کر رہی ہے۔ چیلینج ہے کوئی ایسا what’s app message دکھا دے جس پر میں نے کسی کو ووٹ یا ID card لینے کی ہدایت دی ہو۔ ورنہ معافی مانگو pic.twitter.com/3a1e3gbkC2
فرخ حبیب نے کہا کہ میں عمران خان کا پیغام لے کر گھر گھر جا رہا ہوں اور پولیس نے جس شخص کو گرفتار کیا ہے اس کو میں نے کوئی ہدایات دی ہیں اور نہ ہی شناختی کارڈ لینے کا کہا ہے۔ مسلم لیگ ن والے جھوٹا پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔
فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن خود دھاندلی کرنا چاہتی ہے اور ایسے واقعات سے اپنی دھاندلی پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے لیکن کل ہرجگہ صرف بلا ہی چلے گا۔