لاہور سے ووٹ خریدتے پکڑے جانے والے کارکن کو براہ راست فرخ حبیب ہدایت دے رہے تھے ، اہم انکشاف

08:08 PM, 16 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: لاہور میں پکڑے جانے والے پی ٹی آئی کے کارکن خالد براہ راست ہدایات فرخ حبیب سے لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ فرخ حبیب سے ملزم کی چیٹ منظر عام پر آگئی ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق جعلی ووٹوں کے ساتھ پکڑے جانے والے شخص کی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کے ساتھ واٹس ایپ چیٹ بھی سامنے آگئی ہے جس میں ملزم نے سات ہزار ووٹ چوری کرنے ثبوت بھی فرح حبیب کو دیا۔ 

واضح رہے کہ آج پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکن خالد  کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے ہزاروں شناختی کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔ملزم نے اعتراف جرم کیا ہے کہ اس نے 3 ، 3 ہزار کے بدلے شہریوں سے کارڈ لیے ہیں۔ 

مزیدخبریں