اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی ہدایت پر پاک فوج کے دستوں نے پنجا ب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے اپنے فرائض سنبھال لئے ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر پاک فوج کے دستوں نے تیسرے درجے کے جواب دہندہ کے طور پر متعلقہ علاقوں میں انتہائی حساس مقامات پر امن و امان کی صورتحال کا جائزہ مکمل کرلیا ۔
فوج کے محکمہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پولنگ کے دوران امن و امان کی صورتحال پیدا ہونے پر پاک فوج کے دستے صرف بطور کوئیک ریسپانس فورس فرائض انجام دیں گے ۔