اسلام آباد: سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ ڈاکٹرارسلان خالد کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے دائردرخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق بروز پیر 18 جولائی کو سماعت کریں گے۔
نیو نیوز کے مطابق درخواست میں استدعا کی گئی ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ آڈیو لیک کی فارنزک تحقیقات کرے۔بشریٰ بی بی اور ارسلان خالد کو عدالت بلا کر ویڈیو سے متعلق پوچھا جائے۔آڈیو درست ثابت ہونے کی صورت میں بشریٰ بی بی اور ارسلان خالد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔