گال: پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دو میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 24 رنز بنالیے ہے۔ اظہر علی اور بابر اعظم کریز پر موجود ہیں جبکہ آؤٹ ہونے والوں میں عبداللہ شفیق اور امام الحق شامل ہیں۔
گال میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سری لنکا کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی تھی، پہلے روز چائے وقفے سے قبل 222 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ جواب میں پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 12 رنز بنالیے۔
سری لنکا کی جانب سے دنیش چندیمل نے 76 اور لوئر آرڈر میں مہیش تھیکشنا 38 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل کر ٹیم کا اسکور 222 رنز تک پہنچایا۔لنکن کپتان ڈیمتھ کرونارتنے 1 رن کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ انکے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں اوشادا فرنینڈو 35، کوشل مینڈس 21، اینجلو میتھیوز صفر، دھننجایا ڈی سلوا 14 اور نروشن ڈکویلا 4، رمیش مینڈس 11 اور پربت جے سوریا 3 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، یاسر شاہ اور حسن علی نے 2،2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔