پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ گال اسٹیڈیم میں جاری

10:42 AM, 16 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

گال: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ گال اسٹیڈیم میں جاری ہے ۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز ہوا تو میزبان ٹیم کو گیارہ رنز پر ہی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا ، جب شاہین شاہ آفریدی نے کپتان کرونا رتنے کو ایک رنز پر بولڈ کر دیا ۔

خیال رہے کہ میچ سے قبل کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اچھا بولنگ اٹیک موجود ہے ۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آل راؤنڈر آغا سلمان کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے جبکہ ٹیم میں اسپنر یاسر کی واپسی ہوئی ہے ۔

پاکستان کی فائنل الیون میں کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان محمد رضوان سمیت امام الحق ، عبداللہ شفیق ، اظہر علی ، سلمان آغا ، محمد نواز ، یاسر شاہ ، حس علی ، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ ٹیم میں شامل ہیں ۔

مزیدخبریں