جدہ : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے جدہ کے قصر الاسلام میں امریکی صدر جو بائیڈن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی موجود تھے۔ خادم حرمین شریفین نے امریکی صدر اور ان کے ہمراہ وفد کو سعودی عرب میں خوش آمدید کہا۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق جمعے کو ہونے والی ملاقات میں سعودی عرب اور امریکا کے تاریخی تعلقات اور مختلف شعبوں میں دوست عوام اور دونوں ملکوں کے مفادات کی تکمیل میں معاون طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر مملکت و رکن کابینہ و مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان اور امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن اور قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیوان بھی ملاقات کے موقع پر موجود تھے۔