لاہور: نیو لاہور سٹی فیز فور رائل انکلیو میں نئے پلاٹ کی فروخت کے حوالے سے سوسائٹی مینجمینٹ اور رجسڑڈ پراپرٹی ڈیلرز کے درمیان باہمی یادداشت کی مفاہمت پر دستخط کی تقریب ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق نیو لاہور سٹی نے وزیراعظم عمران خان کے وژن اپنا گھر اسکیم کے تحت رہائش کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کی وجہ سے سوسائٹی کے فیز فور رائل انکلیو میں مناسب قیمت اور آسان اقساط پر رہائشی پلاٹوں کی فروخت کے لئے رجسڑڈ ڈیلرز کے ساتھ باہمی یادداشت کی مفاہمت پر دستخط کئے۔
تقریب میں جنرل مینجر نیو لاہور سٹی وسیم اصغر اور ہیڈ آف سیلز ڈپارٹمنٹ محمد عرفان نے اس یادداشت پر دستخط کئے جبکہ ڈیلرز کی طرف ارحم ایسوسی ایٹ کے چیف ایگزیگٹو محمد سرفراز اور مون سٹیٹ کے چیف ایگزیکٹو عبدالرشید چیمہ نے دستخط کئے۔ اس تقریب میں عامر گجر، محمد الماس نے بھی شرکت کی۔