عازمین حج کی کل سے مکہ المکرمہ آمد کا آغاز

عازمین حج کی کل سے مکہ المکرمہ آمد کا آغاز
سورس: فائل فوٹو

مکہ مکرمہ: عالمی وبا کورونا کے پیش نظر مسجدالحرام میں نماز کے اجازت نامےبند کردیے گئے ہیں اور صرف حج کے اجازت نامہ رکھنے والے ہی مسجد الحرام میں نماز ادا کرسکیں گے۔


عرب میڈیا کے مطابق ہفتے کی رات سے حج کے ارکان کی ادائیگی شروع ہورہی ہے جبکہ پیر کو وقوف عرفہ اورمسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسجد الحرام سے میدان عرفات، مزدلفہ کے لیے پیدل روانگی کے بجائے خصوصی بس سروس چلائی جائے گی ۔ اس بار کورونا وائرس کی وجہ سے 60 ہزار محدود مقامی عازمین کو حج کی ادائیگی کی اجازت دی گئی ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مسجدالحرام میں عازمین حج کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں اور وہاں صرف حج کے اجازت نامے رکھنے والے ہی جاسکیں گے۔