تاشقند:امریکہ افغانستان، ازبکستان اور پاکستان کا چار فریقی سفارتی گروپ تشکیل دینے پر اتفاق ہوگیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکا، افغانستان، ازبکستان اور پاکستان کے نمائندوں نے خطے میں رابطہ سازی بڑھانے کے لیے چار فریقی سفارتی پلیٹ فارم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فریقین نے اتفاق کیا ہے کہ افغانستان میں طویل مدتی امن اور استحکام ناصرف خطے میں رابطہ کاری پر منحصر ہے بلکہ امن اور خطے میں رابطہ کاری باہمی طور پر مظبوطی کی علامت ہیں۔
فریقین نے علاقائی تجارتی روٹ کھولنے کے سنہری موقع کی اہمیت کو تسلیم کیااور تجارت بڑھانے، ٹرانزٹ روابط کی تعمیر اور کاروباری سرگرمیاں کو فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا۔
سفارتی پلیٹ فارم میں تعاون اور باہمی رضامندی کے ساتھ طریقہ کار طے کرنے کے لیے فریقین نے اگلے چند ماہ میں ملاقات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔