روس کا چھوٹا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

07:55 PM, 16 Jul, 2021

ماسکو : سائبیریا کے ریڈار سے غائب ہونے والا روسی مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز پرواز بھرنے والا مسافر طیارے انتونو این -28 کا اڑان بھرنے کے بعد  کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

متعلقہ حکام نے جب ریڈار دیکھا تو یہ اُس میں ظاہر نہیں ہوا، جس کے بعد اس کی تباہی کا خدشہ ظاہر کیا گیا کیونکہ عام طور پر جہاز ریڈار سے غائب ہو یا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہو تو جہاز کے ساتھ حادثہ پیش آتا ہے۔

حکام کو تھوڑی دیر بعد اطلاع ملی کہ پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہت مشکل سے ہنگامی لینڈنگ کی اور طیارے کو ایئرپورٹ پر اتارا، اس مسافر طیارے میں 19 مسافر سوار تھے، جو محفوظ رہے۔

محکمہ ہوا بازی نے جہاز کو تلاش کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر کو بھیجا تو یہ طیارہ نظر آیا، جس کے بعد تمام مسافروں کو ریسکیو کیا گیا، ڈاکٹرز کے مطابق تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں معمولی چوٹیں آئیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کی چھوٹی فضائی کمپنی علاقائی پروازیں چلاتی ہے، یہ جہاز بھی سائبیریا کے شہر کیڈروی سے ٹومسک کی طرف جاتے ہوئے لاپتہ ہوا تھا۔

مزیدخبریں