گوجرانوالہ : پاکستانی کرکٹر حسن علی کے اشتہاری بھائی کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا
نیونیوز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی کے بھائی خرم شہزاد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم خرم شہزاد کو سول جج رانا آصف مصطفی کی عدالت میں پیش کر کے پولیس نے ملزم کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے، ملزم خرم شہزاد تھانہ لدھے والا وڑائچ پولیس کو مقدمہ نمبر 719/20 میں مطلوب تھا۔
یاد رہے کہ حسن علی کے بھائی خرم شہزاد لڑائی جھگڑے اور دیگر دفعات میں گزشتہ ایک سال سے اشتہاری تھے۔