تاشقند:وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا تنازع ہے ،اگر دونوں ممالک اس مسئلے کو حل کرلیں تو اس کے بہترین نتائج ہو نگے ۔
تاشقند میں سینٹرل اینڈ ساؤتھ ایشیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھاسی پیک سے خطے کے ممالک میں رابطے مزید بڑھیں گے ،آج پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا تنازع مسئلہ کشمیر ہے ،اگر اس مسئلہ کو حل کرلیں تو اس کے بہترین نتائج ہوں گے ، انڈین مارکیٹ، چین ، وسطی ایشیا اور پاکستان کے درمیان رابطے سے پورے خطے میں حالات بدلیں گے۔
واضح رہے اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی صحافی کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کئی بار بھارت کو مہذب ہمسایہ بننے کا کہہ چکے ہیں لیکن ہر بار آ رایس ایس کی انتہا پسندذہنیت آڑے آ جاتی ہے ۔
اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا،افغان صدر اشرف غنی نے وسطی و جنوبی ایشیائی رابطہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی اور امریکی زبان میں پاکستان پر الزام عائد کیا کہ پاکستان سے 10 ہزار جنگجو افغانستان میں داخل ہوئے۔