پاکستان امریکا سے دوررس تعلقات کا فروغ چاہتا ہے : آرمی چیف 

07:02 PM, 16 Jul, 2021

راولپنڈی  : امریکی ناظم الامورانجیلاایگلرنے جی ایچ کیوراولپنڈی کادورہ کیا اور  آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی،علاقائی سیکیورٹی،افغانستان کی صورتحال  اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون سےمتعلقہ امور زیر غور آئے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ  پاکستان امریکاسےروایتی باہمی رابطوں کوبرقراررکھنےکاخواہاں ہے۔ پاکستان دورس اورکثیرالجہتی تعلقات کافروغ چاہتاہے۔ امریکی ناظم الامورنےافغان امن عمل میں پاکستان کےمتحرک کردارکوسراہا.

مزیدخبریں