پاکستان کی معروف اداکارہ سلطانہ ظفر چل بسیں

06:53 PM, 16 Jul, 2021

واشنگٹن:  معروف اداکارہ سلطانہ ظفر انتقال کرگئیں  ، 

نیو نیوز کے مطابق 66 سالہ سلطانہ ظفر  کئی سال سے امریکا میں مقیم تھیں ۔

اداکارہ سلطانہ ظفر کے انتقال کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سامنے آئی، جس پر اُن کے ساتھ ایک ڈرامے میں کام کرنے والی اداکارہ شمع جونیجو نے تعزیت کی اور انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

 سلطانہ ظفر نے ماضی کے مشہور ڈراموں تنہائیاں، آخری چٹان سمیت کئی ٹی وی سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ وہ کئی سال سے  شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرچکی تھیں ۔

سلطانہ ظفر امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں مقیم تھیں اور وہیں پر اپنا  ایک بوتیک چلا رہیں تھیں۔

 سلطانہ ظفر کی موت کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں مگر اُن کے بچھڑنے پر ساتھی اداکاروں اور پرستاروں نے افسوس کا اظہار کیا۔

 پرستاروں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا بھی کی۔

مزیدخبریں