سام سنگ موبائلز پاکستان میں تیار کرنے کا معاہدہ طے پاگیا

06:45 PM, 16 Jul, 2021

اسلام آباد : سام سنگ  موبائل  پاکستان میں تیار ہوں گے، معاہدہ طے پاگیا ۔

تفصیلات کے مطابق لکی گروپ اور سام سنگ کے درمیان پاکستان میں موبائل کی تیاری شروع کرنے کا معاہدہ طے پاگیا ،  یہ یونٹ دسمبر 2021 تک پیداوار کا آغاز کر دے گا۔

 سام سنگ اور لکی گروپ کے درمیان معاہدے پر  وفاقی وزیر حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکی گروپ اور سام سنگ کوپاکستان میں موبائل کی تیاری شروع کرنےپر مبارکباددی ۔

ان کا کہنا تھا کہ  موبائل فون تیار کرنے کی مثبت ڈیولپمنٹ ڈربزسسٹم کی کامیابی کاثبوت ہے ،موبائل تصدیقی نظام ڈربزسسٹم سے موبائل فون کی اسمگلنگ کاخاتمہ ہواہے، ڈربزسسٹم کےبعدگزشتہ سال ملک میں موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی بھی تیار کی گئی۔

دوسری جانب معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا الحمدللہ،پاکستان کے لئے ایک اور اچھی خبر، سام سنگ نےلکی گروپ سےملکرپاکستان میں موبائل کی تیاری کیلئےمعاہدہ کیا ہے، حکومت کی مقامی مینوفیکچرنگ پالیسی کی کارکردگی کا ثبوت ہے، انشااللہ یہ یونٹ دسمبر 2021 تک پیداوار کا آغاز کر دے گا۔

مزیدخبریں