برنالہ ، آزاد کشمیر : مسلم لیگ ن کے نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک ہی سیاسی طاقت ہے جس کا نام مسلم لیگ (ن) ہے۔ مریم نواز اپنے والد کی طرح فوج سے پیار کرتی ہے اور ان کا احترام کرتی ہے۔
برنالہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے قومی اداروں کی طرف اپنی توپوں کا رخ کیا ہوا ہے۔ میرے بارے کہا گیا مریم نواز فوج پر تنقید کرتی ہے۔ یہ ایک پیج پر رہ کر بھی ہارچکے ہیں،نوازشریف عوام کی عدالت میں جیت چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ پاکستان کے 22 کروڑ عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑتا ہے۔ نوازشریف کی بیٹی کو جیلوں میں گھسیٹا مگر وہ پھر بھی ٹوٹ نہ سکا۔ انہوں نے نوازشریف پر ظلم کے پہاڑ توڑے،اس پر جھوٹے مقدمات قائم کئے۔ اگر آزادکشمیر کے الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی تو عمران خان کو اس سے بہت نقصان ہوگا۔
مریم نواز نے کہا کہ ڈسکہ کے عوام نےدھند سے ووٹ چوروں کو ڈھونڈ کر عوامی کٹہرے میں کھڑا کردیاتھا۔ ڈسکہ کے الیکشن میں دھند میں پولنگ عملہ اور ووٹوں کے ڈبے اغوا ہوگئے تھے اگرجولائی میں دھند نہ چھائی تو مسلم لیگ (ن) ہی کامیاب ہوگی آپ کے کامیاب جلسوں سے یقین ہوچکا ہے انتخاب مسلم لیگ (ن) ہی جیت رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرمسلم لیگ (ن) کاجیتاالیکشن چوری کرنےکی کوشش کی تویہاں کے عوام تمہیں نہیں چھوڑیں گے۔ نوازشریف زندہ باد کے نعروں کی گونج یہاں نہ ہونے کےباوجود آزاد کشمیر میں ہے۔ دنیا نے دیکھ لیا آزاد کشمیر میں اگر کسی جماعت کی طاقت ہے تو وہ مسلم لیگ (ن) ہے۔ مخالفین کے جتنے بھی جلسے آزاد کشمیر ہوئے وہ سب بھی ملادیں وہ ہمارے ایک جلسہ کے برابر نہیں۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے چپے چپے سےایک ہی آواز آتی ہےاور وہ ہے محمد نوازشریف۔ برنالہ کے عوام کا جذبہ دیکھ کر مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کی پیشگی مبارکباد دیتی ہوں۔ آپ کی بھرپور محبتوں اور شفقتوں کا مجھ پر قرض رہے گا۔