پاکستان میں ہونے والی افغان امن کانفرنس ملتوی

06:15 PM, 16 Jul, 2021

اسلام آباد : پاکستان میں ہونے والی افغان امن کانفرنس ملتوی کردی گئی ہے ۔ افغان صدر اشرف غنی کی درخواست پر کانفرنس عید الاضحی کے بعد ہوگی جس کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

نیو نیوز کے مطابق پاکستان میں ہونے والی افغان امن کانفرنس ملتوی کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اس تین روزہ کانفرنس کا آغاز کل سے ہونا تھا جو اب عید الاضحی کے بعد منعقد کی جائے گی۔

 پاکستان نے یہ کانفرنس افغان صدر اشرف غنی کی درخواست پر ملتوی کی ہے۔ افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ وہ زیادہ جامع وفد مذاکرات میں بھیجنا چاہتے ہیں جو  زیادہ تیاری سے کانفرنس میں شرکت کرے گا۔

مزیدخبریں