اسلام آباد :کوویکس کی کورونا ویکسین کھیپ 17 جولائی کو اسلام آباد پہنچے گی ، کوویکس آسٹرازنیکا ویکسین کی 1.24 ملین ڈوز کھیپ فراہم کرے گا۔
ذرائع کے مطابق کوویکس کی کورونا ویکسین کھیپ 17 جولائی کو اسلام آباد پہنچے گی، کوویکس آسٹرازنیکا ویکسین کی 1.24 ملین ڈوز کھیپ فراہم کرے گا، کوویکس پلیٹ فارم پاکستان کو آسٹرازنیکا ویکسین مفت فراہم کرے گا۔
کوویکس سے پاکستان کو آسٹرازنیکا کی پہلی کھیپ 8 مئی کو ملی تھی، آسٹرازنیکا دائمی امراض، کمزور قوت مدافعت افراد کو لگائی جائے گی، آسٹرازنیکا بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بھی مخصوص کی جائے گی ۔