اسلام آباد میں لڑکی، لڑکے کو ہراساں کرنے کےکیس میں اہم پیشرفت

05:57 PM, 16 Jul, 2021

اسلام آباد میں لڑکی لڑکے کو ہراساں کرنے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ،ویڈیو میں نظر آنے والوں کے علاوہ 3 ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل کر لی گئی،پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ جوڑے نے تینوں ملزمان کو اڈیالہ جیل میں جا کر شناخت کیا۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق جوڑے نے ویڈیو بنانے والے دو ملزمان اور کمرے کےباہر پہرہ دینے والے دو مزید افراد کی بھی شناخت کر لی ہے ،متاثرہ جوڑے نے تینوں ملزمان کو اڈیالہ جیل میں جا کر شناخت کیا،ملزمان کو شناخت کرنے کے بیان کو چالان کا حصہ بنا لیا گیاہے ۔

اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون ٹو میں نوجوان لڑکے اور لڑکی پر تشدد کرنے والے مرکزی ملزم عثمان مرزا سے متعلق ایس ایس پی انوسٹی گیشن اسلام آباد نے بتایا کہ وہ خود کو گینگسٹر اس لیے ظاہر کرتا تھا کیونکہ اسے ٹک ٹاک پر مشہور ہونے کا شوق تھا۔ وہ ٹک ٹاک اسٹار بننا چاہتا تھا۔

واضح رہے اس سے قبل  ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر نے اسلام آباد واقعہ پر کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ نومبر2020 میں پیش آیا تھا، عثمان مرزا ٹک ٹاک پر مشہور ہونے کے لیے ایسی حرکتیں کیں وہ ٹک ٹاک  سٹار بننے کا خواہشمند تھا۔

مزیدخبریں