طالبان کی بڑی کاروائیاں ،ڈپٹی گورنر سمیت ڈپٹی چیف سپیشل آپریشنز مارے گئے

05:16 PM, 16 Jul, 2021

قندھار : افغان طالبان کے حملوں میں صوبہ کاپیسا کے ڈپٹی گورنر اور سپین بولدک میں قندھار کے ڈپٹی چیف آف جوائنٹ سپیشل آپریشنز صدیق کرزئی مارے گئے،طالبان کے افغان صوبے کاپیسا پر حملے میں ڈپٹی گورنر عزیز الرحمان مارے گئے ، عزیز الرحمان تو اب کو ضلع نجراب میں قاتلانہ حملے میں نشانہ بنایاگیا۔

دوسری طرف طالبان نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے قندھار کے ڈپٹی چیف آف جوائنٹ سپیشل آپریشنز صدیق کرزئی کو سپین بولدک میں ہونے والی لڑائی میں مار ڈالا،صدیق کرزئی گزشتہ رات ہی سپین بولدک پہنچے تھے ۔

اس سے قبل آج افغان علاقے اسپین بولدک میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپوں کے درمیان رائٹرز خبرایجنسی کا بھارتی صحافی دانش صدیقی بھی مارا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے سپین بولدک میں افغان طالبان کا قبضہ چھڑا نے کیلئے گزشتہ روز ہی آپریشن شروع کیا تھا ،جنوبی صوبہ قندھار کے ضلع اسپن بولدک میں سیکیورٹی فورسز نے جمعہ کے روز آپریشن شروع کیا اور طالبان باغیوں کے ساتھ شدید جھڑپ ہوئی۔ اسپین بولدک پر افغان طالبان کے قبضے کے بعد پاکستان کیساتھ ہونے والی افغان ٹریڈ رک  گئی تھی ۔

تازہ ترین خبر کے مطابق افغان طالبا ن کیساتھ اسپین بولدک میں ہونے والی جھڑپ میں قندھار کے ڈپٹی چیف آف جوائنٹ سپیشل آپریشنز صدیق کرزئی مارے گئے ہیں ۔

قندھار کے پولیس چیف کے ترجمان جمال ناصر بارکزئی نےبتایا کہ افغان فورسز اسپین بولد ک میں طالبان کا قبضہ چھڑانے کیلئے کاروائی میں مصروف ہے جبکہ افغان طالبان اس وقت لوگوں کے گھروں میں چھپے بیٹھے ہیں ۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اسپین بولدک کے مرکزی بازار میں افغان سکیورٹی فورسز موجود ہیں۔ اسپین بولدک کے رہائشی محمد ظاہر نے بتایا ، "شدید لڑائی جاری ہے۔

مزیدخبریں