بیجنگ : سال کی دوسری سہ ماہی میں چینی کمپنی شیاؤمی امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہوگئی۔
کینالیز کی ایک رپورٹ کے مطابق ، اسمارٹ فون بنانے والی ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی عالمی مارکیٹ میں 17فیصد شیئر کے ساتھ ایپل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسرے نمبر پر پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق دوسری سہ ماہی میں شیاؤمی کے مارکیٹ شیئر میں 83 فیصد اضافہ ہوا اور اس نے عالمی مارکیٹ کا 17 فیصد شیئر حاصل کر لیا اور امریکی کمپنی ایپل سے دوسری پوزیشن چھین لی۔
سام سنگ نے اس عرصے میں 15 فیصد ترقی کی جس کی وجہ سے وہ بدستور دنیا میں سب سے زیادہ اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ہے۔
سام سنگ کا عالمی مارکیٹ میں شیئر شیاؤمی سے 2 فیصد زیادہ یعنی 19 فیصد ہے۔
امریکی کپنی ایل 14 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ تیسرے جب کہ چوتھے نمبر پر 10 فیصد شیئرز کے چائنیز کمپنی اوپو موجود ہے۔ ایک اور چینی کمپنی ویوو بھی 10 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ پانچویں نمبر پر ویوو موجود ہے۔