لاہور :محکمہ موسمیات نے مون سون میں ہونے والی بارشوں کے دوسرے سپیل کی پیشگوئی کر دی ،محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں اتوار کی رات سے ملک کے بالائی حصوں میں داخل ہوں گی ۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں اتوار سے مون سون بارشوں کے نئے سلسلہ کے شروع ہونے کا امکان ظاہر کر دیا ،محکمہ موسمیات کے مطابق ، مون سون ہوائیں اتوار کی رات سے ملک کے بالائی حصوں میں داخل ہوں گی ۔
کشمیر، اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، جہلم ، گجرات ، منڈی بہاؤالدین ، سیالکوٹ ، نارووال ، لاہور ، شیخوپورہ ، گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہوگی ۔
دوسری طرف دیر، سوات ، بونیر ، شانگلہ ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، مردان ، پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے دیگر حصوں میں بھی بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے جمعرات کے دوران جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے ۔