اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی ، آٹے اور گھی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی

02:32 PM, 16 Jul, 2021

اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی  نے یوٹیلٹی سٹورز پر چینی ،آٹے اور گھی کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔ کمیٹی کا وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت ہوا۔ 

نیو نیوز کے مطابق اجلاس میں سبسڈی ختم کرکے   یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی ،،آٹا اور گھی  مہنگا کرنے کی منظوری دے دی گئی۔  چینی کی قیمت 65 روپے سے بڑھا کر 85 روپے فی کلو کر دی گئی۔

20 کلو آٹے کا تھیلا 850 روپے سے بڑھا کر 950 روپے کر دیا گیا۔گھی کی قیمت 170 روپے سے 260 روپے فی کلو کرنے کی منظوری دے دی گئی ۔  ای سی سی  اجلاس میں   کامیاب پاکستان پروگرام کی بھی منظوری دیدی گئی۔

مزیدخبریں