قومی ٹیم میں کھلاڑی کم اور پہلوان زیادہ ہیں ، عاقب جاوید

01:23 PM, 16 Jul, 2021

اسلام آباد : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ہماری قومی ٹیم میں پہلوان زیادہ اور کھلاڑی کم ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں  ڈائریکٹر کرکٹ لاہور قلندرز کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم رن ریٹ کو بنا کر رکھتی ہے جبکہ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں پہلوان زیادہ اور پلیئرز کم ہیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ پی ایس ایل میں پرفارم کرنے والوں کو منتخب کر لیا گیا ہے، اعظم خان، شرجیل خان اور صہیب مقصود کی فٹنس پر سوال ہے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ ٹیم کا کمبی نیشن کیا بنے گا؟ ایک ایک پوزیشن کے چار پلیئرز منتخب کیے ہوئے ہیں، فخر زمان کو کس نمبر پر کھلائیں گے؟ صہیب کہاں کھیلے گا؟

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج ٹرینٹ برج میں کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں