بھارتی اداکارہ سریکھا سکری انتقال کرگئیں

12:48 PM, 16 Jul, 2021

ممبئی: بالی وڈ کی سینئر اداکارہ سریکھا سکری انتقال کرگئیں انکی عمر 75 برس تھی ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے مینجر نے کہا ہے کہ سریکھا سکری کا انتقال دل کے دورے کے باعث ہوا، وہ کئی ماہ سے علیل تھیں جب کہ 2020 میں اداکارہ کو دماغی فالج کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 مرتبہ نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ دوسری مرتبہ دماغی فالج کے بعد پیدا ہونے والی پیچیدگیوں میں مبتلا تھیں ۔  اداکارہ کی بیماری کے دوران ان کے اہلخانہ ان کی دیکھ بھال کررہے تھے۔

مزیدخبریں