انقرہ : پاکستان اور ترکی کی افواج کے درمیان اعلیٰ سطح کی ملاقات ہوئی ،دفاعی شعبوں میں تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
پاکستان کی جانب سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور ترکی کی جانب سے چیف آف سٹاف ترکش آرمڈ فورسز جنرل یاسر نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا ، اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا ۔
ترکش افواج کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی روابط کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ہے ۔