شرح سودمیں اضافہ کاروباری طبقےکی تباہی کانسخہ ہے، مریم نواز

شرح سودمیں اضافہ کاروباری طبقےکی تباہی کانسخہ ہے، مریم نواز
کیپشن: Image Source: Pmln Twitter Account

لاہور:مریم نواز نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سودمیں اضافہ کاروباری طبقےکی تباہی کانسخہ ہے، تاجراورکاروباری حضرات حکومت کیخلاف میرا ساتھ دیں۔

 

تفصیلات کے مطابق،مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اسٹیٹ بینک کی جانب سےشرح سودمیں اضافےپر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شرح سودمیں اضافہ کاروباری طبقےکی تباہی کانسخہ ہے۔

 

مریم نواز نے کہا کہ تاجراورکاروباری حضرات نالائق اورنااہل حکومت سےنجات کےلیےمیراساتھ دیں، تاجروں اورکاروباری حضرات مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں ان کے حقوق کےلیےبھی لڑوں گی۔

یادرہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے  آج  دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا تھا جس میں شرح سود میں 1 فیصد اضافہ کیا گیا تھا  جس کے بعد شرح سود  13.25 فیصد ہوگئی ہے۔