پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس قریب ، قومی ٹیم کے کپتان ، کوچ کی تبدیلی پر غورہوگا

پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس قریب ، قومی ٹیم کے کپتان ، کوچ کی تبدیلی پر غورہوگا
کیپشن: image by PCB

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کا اجلاس رواں ماہ ہوگا ، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور کوچ مکی آرتھر کی تبدیلی متوقع ، نئے ناموںپر غور کیا جا سکتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کا اجلاس رواں ماہ ہور ہاہے جس کے دوران قومی کپتان سرفراز احمد اور کوچ مکی آرتھر کی تبدیلی پر غور کیا جائے گا .

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی کمیٹی کا اجلاس رواں ماہ 29جولائی کو متوقع ہے ، سابق کپتان مصباح الحق کے امریکہ میں ہونے کے باعث میٹنگ تاخیر کا شکار ہے لیکن ہو سکتا ہے کہ وہ ویڈیو لنک کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کریں ۔

ذرائع کے مطابق قومی کوچ مکی آرتھر کو لندن میں احسان مانی اور وسیم اکرم کی جانب سے پیغام دیا جا چکا ہے کہ معاہدہ ختم ہونے کے بعدوہ اس عہدے پر قائم نہیں رہیں گے ۔