مریم نواز کا ملک بھر میں احتجاجی ریلیوں کی قیادت کرنے کا اعلان

مریم نواز کا ملک بھر میں احتجاجی ریلیوں کی قیادت کرنے کا اعلان

 لاہور: مریم نواز کا ملک بھر میں احتجاجی ریلیوں کی قیادت کرنے کا اعلان۔

اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے بتایا کہ پورے پاکستان میں احتجاجی ریلیوں کی قیادت کریں گی۔ احتجاج میں نواز شریف کیلئے انصاف، قانون کی بالادستی، اظہار کی آزادی کا مطالبہ ہوگا، عوامی نمائندوں کو سزا دینے کیلئے نظام میں گڑبڑ ختم کرنے کیلئے آواز اٹھائیں گے، سلیکٹڈ کو مسلط کرنے اور عوامی مینڈیٹ چوری کرنے کیخلاف بھی احتجاج ہوگا۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے رانا ثناءاللہ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ مریم نواز نے خیریت دریافت کی اور کہا کہ انہیں نواز شریف کیساتھ کھڑا رہنے کی سزا دی جا رہی ہے۔ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا نواز شریف کیساتھ کھڑے ہیں۔ ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔