خواجہ برادران پر فرد جرم کیلئے 8 اگست کی تاریخ مقرر

12:37 PM, 16 Jul, 2019

لاہور: لاہور کی احتساب عدالت نے پیرا گون ہاؤسنگ سکینڈل میں خواجہ برادران پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 8 اگست کی تاریخ مقرر کر دی۔ عدالت نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 8 اگست تک توسیع کر دی۔

خواجہ سعد رفیق نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جو کچھ ہمارے ساتھ ہو رہا ہے کچھ مہینے بعد ان کے ساتھ ہو گا اور ہم نہیں چاہتے عمران خان کے ساتھ وہی بد سلوکی ہو جو ن لیگ اور پی پی پی کے ساتھ ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا اب بھی وقت ہے میثاق جمہوریت اور میثاق معیشت کر لیں۔ اپوزیشن کو رگڑا لگانے کی بجائے میثاق جمہوریت اور میثاق معیشت پر غور کریں۔

لیگی رہنما سعد رفیق کا کہنا تھا سینٹ کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کی قیادت نے سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہے اور حاصل بزنجو اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار ہے۔ چیئرمین سینٹ کی ذات سے کوئی اختلاف نہیں ہے اور چئیرمین سینٹ اچھے آدمی ہے۔ پروڈکشن آرڈر دنیا میں جہاں، جہاں جمہوریت ہے جاری کیے جاتے ہیں۔

مزیدخبریں