لندن: انگلش ٹیم کے ورلڈ چیمپئن بننے کے بعد تنازعات کا نیا پنڈورا باکس کھل گیا۔
فائنل کی رنر اپ ٹیم نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ بھی میدان میں آ گئے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کو مشترکہ چیمپئن بنانے کا مشورہ دیدیا۔ کوچ نے آئی سی سی قوانین پر بھی سوال اٹھایا کہا جن قوانین کے مطابق 7 ہفتے کھیلتے رہے ہوں تو آخری دن کے لیے نیا قانون کیوں؟
اس سے قبل سابق امپائر سائمن ٹوفل، فائنل میں اوورتھرو پر انگلینڈ کو چھ رنز دینے پر امپائرز کو شدید تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔ ٹوفل کے مطابق انگلینڈ کو پانچ رنز دینے چاہیے تھے، ایک رن اضافہ دیا گیا۔
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں نیوزی لینڈ ٹیم کو سپر اوور کے بھی ٹائی ہونے کے بعد انگلینڈ کی جانب سے زیادہ باؤنڈریز مارنے پر اسے فاتح قرار دیدیا گیا تھا۔