اسلام آب: اداکارہ عائشہ عمر نے انسٹاگرام پر اپنا نیا پرائیوٹ اکاﺅنٹ بنانے کی وجہ لوگوں کا منفی رویہ قرار دے دیا۔
ایک ٹویٹ پر عائشہ عمر نے کہا کہ پرائیوٹ اکاﺅنٹ بنانے کی وجہ لوگوں کا منفی رویہ ہے اور وہ نہیں چاہتی ہیں کہ لوگوں کی منفی سوچ ان کی زندگی پر اثرانداز ہوں۔
لباس پر تنقید کا نشانہ بننے والی اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ لوگوں کا شکرےہ ادا کرتی ہیں کہ انہوں نے اتنی نفرت کا مظاہرہ کےا ہے اور وہ بہت جلد اپنا نیا اکاﺅنٹ بنائیں گی جہاں صرف ان کی تصاوےر ان کے دوست اور فیملی کے علاوہ کوئی بھی نہیں دےکھ سکے گا۔