پاکستان نے تمام پروازوں کیلئے اپنی فضائی حدود کھول دی

10:17 AM, 16 Jul, 2019

لاہور: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس حوالے سے نیا نوٹس جاری کر دیا جس میں پروازوں کے لیے تمام روٹس کھولے جانے کی اطلاع دی گئی ہے۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ابھی تک شمال سے جنوب اور جنوب سے شمال کے صرف تین روٹ کھلے تھے لیکن اب تمام روٹس پروازوں کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اب بھارتی ائیر لائنز بھی پاکستانی ائیر اسپیس استعمال کر سکتی ہیں۔

خیال رہے کہ 27 فروری کو پاکستانی حدود میں گھسنے والے بھارتی طیارے کو مار گرائے جانے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سے اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، ملتان، سکھر، سیالکوٹ سمیت کئی شہروں کے ہوائی اڈوں سے پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں جب کہ پاکستان نے غیر ملکی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بھی بند کر دی تھی۔

مزیدخبریں