پشاور: سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ریلی کے دوران سٹیج گرنے سے زخمی ہوگئے ، ڈاکٹروں کی جانب سے آرام کا مشورہ ، انتخابی مہم چلانے سے روک دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک جہانگیرا میں ریلی کے دوران سٹیج گرنے سے زخمی ہوگئے ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق پرویز خٹک کی کمر پر شدید چوٹ آئی ہے۔
ڈاکٹروں نے پرویز خٹک کو آرام کو مشورہ دیا ہے جبکہ ان کو انتخابی مہم چلانے سے بھی روک دیا گیا ہے ، واضح رہے کہ انتخابات میں صرف دس روز باقی ہیں ۔
تحریک انصاف کی جانب سے خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں انتخابی مہم زوروں پر ہے ، اس موقع پر پرویز خٹک کے زخمی ہونے سے انتخابی مہم متاثر ہوگی ۔