لندن: سابق برطانوی کپتان ناصر حسین نے ورلڈ کپ2019کے لیے پاکستانی ٹیم کو فیورٹ قرار دے دیا ہے۔
دنیائے کرکٹ کے دیگر پنڈتوں کی طرح سابق برطانوی کپتان ناصر حسین نے ورلڈ کپ2019 کے لیے اپنی فیورٹ ٹیم بتا دی ہے، اس وقت بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کھیلی جارہی ہے جس کے دوسرے ون ڈے کے دوران کمنٹری پینل نے اپنی اپنی ٹیم کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں:حسن علی نے ون ڈے کرکٹ کی 47 سالہ تاریخ کا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
ناصر حسین کے علاوہ باقی تمام کمنٹیٹروں نے ورلڈ کپ 2019 کے لیے بھارت اور انگلینڈ کو فیورٹ قرار دیا، ان کی اس پیشن گوئی کی وجہ دونوں ٹیموں کا مضبوط ہونا ہے، دوسرے ون ڈے کے دوران ایک کمنٹیٹر نے ایک سال بھی اسی تاریخی گراونڈ پر انگلینڈ یا بھارت کے ورلڈ کپ جیتنے کی پیشن گوئی کی، مذکورہ کمنٹیٹر کا کہنا تھا کہ ہم انگلینڈ اور بھارت کو اگلے سال ورلڈ کپ فائنل میں مد مقابل دیکھ سکتے ہیں، تاہم کمنٹری بکس میں بیٹھے ناصر حسین نے ورلڈ کپ2019 میں پاکستان کی جیت کی پیشن گوئی کرڈالی، انہوں نے ایک کمنٹیٹر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر نظر رکھنا، وہ اگلے سال خاموشی سے ورلڈ کپ جیت سکتا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں:آل پاکستان مسلم لیگ کا عام انتخابات میں عمران خان کی حمایت کا اعلان
سرفراز احمد کی زیر قیادت اس وقت قومی ٹیم عمدہ کرکٹ کھیل رہی ہے اور اس وقت دنیا کی نمبر ایک ٹی ٹوئنٹی ٹیم ہے، ناصر حسین کو امید ہے کہ گرین شرٹس ایک بار پھر دنیا کو حیران کرتے ہوئے ورلڈ کپ جیت سکتی ہے ، پاکستان نے حال ہی میں آسٹریلیا کو شکست دے کر سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں