او جی ڈی سی ایل میں 70 کروڑ کا کرپشن سکینڈل سامنے آگیا

09:55 PM, 16 Jul, 2018

اسلام آباد : او جی ڈی سی ایل میں 70 کروڑ روپے کرپشن ‘ مالی بدعنوانی کا نیا سکینڈل سامنے آیا ہے ‘ کرپشن اور مالی بے قاعدگی کا یہ سکینڈل او جی ڈی سی ایل کے شعبہ سٹورز اور خریداری کے متعلق ہے۔

سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ او جی ڈی سی ایل میں موجود کرپٹ مافیا نے 697 ملین روپے جو تقریباً 70 کروڑ روپے بنتے ہیں کہ اشیاءخریدنے کا بل منظور کرالیا ۔

بھاری فنڈز منظور کرنے والے نے کرپٹ مافیا کا حصہ تھے اور اپنا حصہ باقاعدگی سے وصول کررہے ہیں ،  اس مافیا نے بھی تحقیقات کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں کی آیا کہ مندرجہ ذیل اشیاءکی ضرورت بھی ہے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:آئین میں غریب ، امیر قیدیوں میں فرق ، قانونی محرکات کیا ہیں ؟
 
  
سرکاری دستاویزات میں پتہ چلا ہے کہ کرپٹ مافیا نے مختلف نوعیت کی 18502 اشیاءمارکیٹ سے خریدیں اور ان اشیاءکو اپنے سٹورز میں ڈمپ کردیا کیونکہ ان اشیاءکی ادارہ کو ضرورت ہی نہیں تھی ۔

کروڑوں روپے کی اشیاءکی خریداری کا مقصد کمیشن کھانا تھا جبکہ ایک تاجر گروپ کو کروڑوں روپے کا فائدہ پہنچانا تھا او جی ڈی سی ایل کے موثر ذرائع نے بتایا ہے کہ 70 کروڑ روپے کی اشیاءکا سٹاک سٹورز میں پڑا پڑا خراب ہوگیا ہے اور 70 کروڑ روپے ادارہ کے ضائع ہوگئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ او جی ڈی سی ایل میں ہر سال اربوں روپے کی خریداری کی جاتی ہے اور اس خریداری میں او جی ڈی سی ایل کے اعلیٰ افسران کروڑوں روپے کمیشن کھاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:آواران میں سرچ آپریشن ، چار دہشتگرد ہلاک ، تین کو گرفتار کر لیا گیا
 
  
جب بھی افسران کو غریب قوم کا مال ہضم کرنا ہوتو نئی اشیاءکی خریداری کی سمری تیار کراتے ہیں جبکہ اعلیٰ حکام سے منظور لے کر خاص ٹریڈرز کمپنی سے خریداری کرتے ہیں اور بھاری کمیشن کھاتے ہیں ۔

ذرائع نے بتایا کہ 70 کروڑ مالیت کی اشیاءکا سٹور کے اندر ضائع ہونے کی اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات ہوئی ہیں اور نہ ہی کرپٹ افسران کی نشاندہی ہوسکی ہے اور نہ انہیں سزا مل سکی ہے ،  اس حوالے سے او جی ڈی سی ایل کے اعلیٰ افسران وضاحت کے موضوع پر خاموش ہوگئے ہیں۔

مزیدخبریں