نواز شریف، شہباز شریف کی والدہ کی طبیعت ناساز

08:51 PM, 16 Jul, 2018

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی والدہ کی طبیعت ناساز، سابق وزیراعلیٰ انتخابی مہم مختصر کرکے والدہ کے پاس پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کی والدہ کی طبیعت ناساز، وہ انتخابی مہم مختصر کرکے والدہ کے پاس پہنچ گئے۔ انہوں نے گجومتہ، بدوکی اور دیگر علاقوں کا دورہ کرنا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:آل پاکستان مسلم لیگ کا عام انتخابات میں عمران خان کی حمایت کا اعلان
 
 یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ نے نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کے نام خط لکھے ہیں جس میں نواز شریف کو سہولیات فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو سابق وزیراعظم کے استحقاق کے مطابق سہولتیں دی جائیں انہیں طبی معائنے اور ادویات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  افغان صدر کاآر می چیف کو ٹیلیفون پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر اظہار افسوس
   

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو دل کا عارضہ ہے اس لیے ان کے ذاتی معالج کو تواتر کے ساتھ طبی معائنے کی اجازت دی جائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں