آل پاکستان مسلم لیگ کا عام انتخابات میں عمران خان کی حمایت کا اعلان

08:26 PM, 16 Jul, 2018

 اسلام آباد: آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر ڈاکٹر امجد نے عام انتخابات میں عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر ڈاکٹر امجد نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے این اے 54 سے پی ٹی آئی کے امیدوار اسد عمر کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا، اس کے علاوہ انہوں نے این اے 53 سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے حق میں بھی دستبرداری کا اعلان کر دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرضوں میں اضافہ ہے: عمران خان
   

ملاقات میں عمران خان کی جانب سے انتخابات میں حمایت کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا گیا اور عمران خان نے ڈاکٹر امجد کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نوازشریف کا ٹرائل جیل میں نہیں ہوناچاہیے: مشاہد حسین
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں


 

مزیدخبریں