آواران میں سرچ آپریشن ، چار دہشتگرد ہلاک ، تین کو گرفتار کر لیا گیا

06:49 PM, 16 Jul, 2018

آواران : سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آواران میں آپریشن ، فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشتگرد موقع پر ہلاک ہوگئے  جبکہ تین کو حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے علاقے آواران میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے ، سیکیورٹی فورسز نے تین دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں گولہ بارود ، اسلحہ ، مواصلاتی آلات برآمد کر لیے گئے ۔

مزیدخبریں