دبئی :آ ئی سی سی نے بال ٹیمپرنگ کیس میں سری لنکا کے کپتان دنیش چندی مل، کوچ ہتورا سنگھے اور منیجر گرو سنہا کو معطل کردیا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سینٹ لوشیا ٹیسٹ میں پیش آنے والے بال ٹیمپرنگ کیس میں آزاد جوڈیشل کمشنر مائیکل بیلوف نے سری لنکن کپتان، کوچ اور منیجر کو سزائیں سنائیں۔
آئی سی سی کے مطابق سری لنکن کپتان دنیش چندی مل، کوچ ہتھورا سنگھے اور منیجر گرو سنہا کو بطور سزا 2 ٹیسٹ اور 4 ایک روزہ میچوں کے لیے معطل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ آئی سی سی نے چندی مل، ہتھورا سنگھے اور گرو سنہا پر معطلی کے 8، 8 ڈیمیرٹ پوائنٹس بھی لاگو کیے ہیں۔خیال رہے کہ آئی سی سی نے 19جون کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سری لنکن کپتان پر فرد جرم عائد کی تھی تاہم دنیش چندی مل نے فرد جرم سے انکار کر دیا تھا۔