ایشوریارائے کا نیا گانا ”ہلکا ہلکا سرور“آتے ہی چھاگیا

05:52 PM, 16 Jul, 2018

ممبئی:نامور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی نئی فلم”پھنے خان“کا گانا ” ہلکا ہلکاسرور“آتے ہی چھا گیا یوٹیوب پر اس گانے کواب تک ایک کروڑ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔اداکارہ ایشوریارائے بچن اورانیل کپور 17 سال بعد ایک ساتھ فلم”پھنے خان“میں نظرآئیں گے فلم میں ایشوریا رائے ایک راک اسٹار کا کردار اداکررہی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرضوں میں اضافہ ہے: عمران خان
   

  اس کردار کو نبھانے کے لیےایشوریا رائے ماضی کے کرداروں کی نسبت بالکل منفرد انداز میں نظر آئیں گی۔ یہی وجہ ہے کہ فلم کا انتظار شائقین بے چینی سے کررہے ہیں۔ فلم کا ٹریلر تو پہلے ہی مداحوں میں مقبول ہوچکا ہے گزشتہ روز فلم کا گانا” ہلکا ہلکا سرور“ریلیز کیا گیا ہے جسے یوٹیوب پر 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً ایک کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نوازشریف کا ٹرائل جیل میں نہیں ہوناچاہیے: مشاہد حسین
  

 دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ گانا پاکستان کے لیجنڈ گلوکار نصرت فتح علی خان کی مقبول ترین قوالی” ہلکا ہلکاسرور“کا نیا ورڑن ہے جسے ایشوریا رائے پر فلمایا گیا ہے۔ ایشوریا رائے فلم میں اس گانے کو پاپ انداز میں گاتی نظرآئیں گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں