اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے امیدواروں کےانتخابی اخراجات کی جانچ پڑتال کافیصلہ کر لیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں:ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرضوں میں اضافہ ہے: عمران خان
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے امیدوارکیلئے اخراجات کی حد 40 لاکھ روپے ہے جبکہ صوبائی اسمبلی کےامیدوارکیلئے انتخابی اخراجات کی حد 20 لاکھ روپے ہے اور انتخابی اکاؤنٹ کے علاوہ کسی اوراکاؤنٹ سے اخراجات کی اجازت نہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: نوازشریف کا ٹرائل جیل میں نہیں ہوناچاہیے: مشاہد حسین
الیکشن کمیشن حکام کا مزید کہنا تھا کہ امیدواروں کوہرصورت انتخابی اخراجات کی تفصیل دینی ہوگی اور تفصیلات ملنے کے 90 روزبعداکاؤنٹس کی جانچ پڑتاہوگی جبکہ حد سے زیادہ اخراجات کرنیوالے امیدوارکیخلاف کارروائی ہوگی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں