ویرات کوہلی کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں محمد یوسف کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 13 رنز درکار

04:47 PM, 16 Jul, 2018

لیڈز : بھارتی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق پاکستانی بلے باز محمد یوسف کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 13 رنز درکار ہیں.

اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ کوہلی منگل کو انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں یوسف کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیں گے اگر کوہلی کامیاب ہوئے تو وہ زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں 13ویں نمبر پر آ جائیں گے.

محمد یوسف نے 9720 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ کوہلی نے 35 سنچریوں کی مدد سے 9708 رنز بنائے ہوئے ہیں. ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز بھارت کے سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 18426 رنز بنا رکھے ہیں۔

مزیدخبریں