یو اے ای کے شہزادے شیخ راشد بن حمد الشرقی نے قطر کو سیاسی پناہ کی درخواست دےدی

03:34 PM, 16 Jul, 2018

دوحہ:متحدہ عرب امارات کے شہزادے شیخ راشد بن حمد الشرقی نے خلیجی ریاست قطر پہنچ کر سیاسی پناہ کی درخواست دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کے جوتے کی قیمت سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی

جرمن خبررساں ادار ے کے مطابق پرنس الشرقی متحدہ عرب امارات میں شامل ریاست فجیرہ کے امیر کے بیٹے ہیں۔ وہ 16 مئی کو قطری دارالحکومت دوحہ پہنچے تھے۔ الشرقی کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی جان کا خطرہ ہے کیونکہ ابو ظہبی کے حکمران سے وہ بعض معاملات پر شدید اختلاف رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر کی سزا کیخلاف اپیلیں دائر

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں 7 ریاستیں شامل ہیں اور ابو ظہبی سب سے امیر ریاست تصور کی جاتی ہے۔ قطر کے اپنی ہمسایہ ریاست یو اے ای کے ساتھ گزشتہ برس سے سفارتی تعلقات منقطع ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں