میاں صاحب کشکول توڑنے نکلے تھے،معیشت ہی توڑڈالی، پی ٹی آئی

01:44 PM, 16 Jul, 2018

اسلام آباد: ڈالر کی قیمت 125 روپے تک پہنچنے پر تحریک انصاف میدان میں آگئی۔ پارٹی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی پر باعث تشویش ہے، میاں صاحب کشکول توڑنے نکلے تھے،معیشت ہی توڑڈالی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسد عمر نے کہا ہے کہ ڈالرکی قدرمیں اضافے کی وجہ زرمبادلہ کے ذخائرمیں خطرناک کمی ہے،زرمبادلہ کے ذخائرصرف 6 ہفتے کی درآمدات کے برابرہیں۔



پی ٹی آئی رہنما کا کہناتھا کہ میاں صاحب کشکول توڑنے نکلے تھے،معیشت ہی توڑڈالی۔

مزیدخبریں